ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آر ایس ایس کے ریاستی کیڈروں کی پانچ روزہ میٹنگ شروع

آر ایس ایس کے ریاستی کیڈروں کی پانچ روزہ میٹنگ شروع

Tue, 12 Jul 2016 10:57:18  SO Admin   S.O. News Service

سنی علماء کونسل موہن بھاگوت سے ملاقات کیلئے کوشاں 

کانپور11جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)آر ایس ایس کے صوبے کے پرچارکوں کی سالانہ میٹنگ آج شروع ہوئی جس سرسنگھ چالک موہن بھاگوت، بھیاجی جوشی،سریش سونی اور سینئر پرچارکوں نے حصہ لیا۔کانپور میں ہو رہی یہ میٹنگ ایسے وقت میں اہم مانی جارہی ہے جب اگلے سال اترپردیش میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔آر ایس ایس کے آل انڈیا تشہیر سربراہ ڈاکٹرمنموہن ویدنے کہاکہ یہ ہماراسالانہ اجلاس ہے۔اس میں ہم اپنا سالانہ جائزہ لیتے ہیں اور اگلے سال کی حکمت عملی بناتے ہیں۔ویدنے بتایاکہ کانفرنس دو مراحل میں ہو رہی ہے۔. 11جولائی سے 13جولائی تک صوبے کے پرچارکوں کااجلاس ہو رہا ہے۔دوسرے مرحلے کی میٹنگ میں یونین کے صوبے کے پرچارکوں کے علاوہ سنگھ سے منسلک وشوہندوپریشد، ودیا بھارتی، بھارتی مزدوریونین، ہیلتھ بھارتی جیسی40تنظیموں کے عہدیدار شرکت کریں گے۔تیسرے مرحلے کی میٹنگ میں صرف آر ایس ایس کے قومی عہدیدارحصہ لیں گے اور وہ دونوں مراحل کے اجلاسوں کا جائزہ لیں گے۔یہاں مسلم تنظیم سنی علماء کونسل کے ارکان نے سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت سے ملنے کی خواہش ظاہر کی لیکن انہیں وقت نہیں مل پایا۔سنگھ کارکنوں نے کونسل کے ارکان سے ان کے خط لے کراسے سنگھ کے عہدیداروں تک پہنچانے کی بات کہی۔آر ایس ایس کے صوبے کے پرچارکوں کی سالانہ میٹنگ آج صبح پرچم کشی کے ساتھ شروع ہوئی جس میں سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت اور بھیا جی جوشی، سریش سونی سمیت تمام صوبوں کے صوبے کے پرچارکوں اور قومی عہدیداروں نے حصہ لیا آج صبح رسمی اجلاس کا آغاز ہوا اور یہ آج 11سے 15جولائی تک کانپور شہر سے تقریباََ 20کلومیٹر دور سہپر میں ہوگی۔سنگھ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آج صبح سب سے پہلے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی موجودگی میں صوبے کے کارسیوکوں اورقومی عہدیداروں نے پرچم لہرایا اس کے بعد کل اور تربیتی کیمپ کا پروگرام چلا جو دوپہر کے کھانے تک چلا۔


Share: